کوتاہی کے مرتکب افسران و عملہ کو سخت دفتری کاروائی کاسامنا کرنا ہوگا ،میونسپل کمشنر بلدیہ غربی

پیر 16 جنوری 2017 17:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) میونسپل کمشنر بلدیہ غربی اشفاق احمد ملاح نے کہاہے کہبلدیہ غربی میںرہائش پذیر عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کے مرتکب افسران و عملہ کو سخت دفتری کاروائی کاسامنا کرنا ہوگا افسران و عملہ اپنی کارکردگی کو بہترین انداز میں پیش کریںان خیالات کا اظہار انہوں نے سائٹ ،کیماڑی ،اورنگی اور بلدیہ زون کے افسران کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیااجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلدیہ غربی میں جاری صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ جراثیم کش ادویات کے اسپرے کے عمل کو بھی یقینی بنایا جائے بلدیہ غربی میں موجود سڑکوں ،گلیوں کے اطراف موجود بلدیاتی مسائل کے خاتمہ کیلئے جامعہ منصوبہ بندی اور عوامی آراء کو مد نظر رکھتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر کاموں کی تکمیل کو ممکن بنایا جائے انہوں نے موقع پر موجود افسران کوبلدیہ غربی کی حدود میں صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے دن میں دو مرتبہ صفائی کروانے کی ہدایت دیتے ہوئے عملہ کو کارکردگی اور بہتر بنانے کی ہدایت کی خصوصا ورکشاپ کے افسران اور ٹیکنیکل اسٹا ف گاڑیوں اور دیگر پرزہ جات کی مرمت کا کام بروقت کریں کچرہ گاڑیوں اور مشینری کی سروس اور گاڑیوں میں معیاری فیول اور پرزہ جات استعمال کریں اجلاس میں موجود افسران نے شعبہ جاتی رپورٹ بھی پیش کی۔