انسداد پولیو کی کو حکومت کی کوششیں جلد کامیاب ہوں گی، کمشنر کراچی

اعجاز احمد خان کی نگرانی میں انسداد پولیو کی سال نو کی پہلی مہم کا آغاز، ڈپٹی کمشنر آصف جان صدیقی نے افتتاح کیا

پیر 16 جنوری 2017 17:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے کہا ہے کہ انسداد پولیو کیلئے سنجیدہ کوششیں کی جارہی ہیں تمام متعلقہ ادارے پولیو کے خاتمہ کی جدوجہد میںملک کر کوششیں کر رہے ہیں ۔ امید ہے پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنانے کی حکومت کی کوششیں جلد کامیاب ہوں گی ۔دریں اثنا کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ پولیو کے خاتمہ تک اپنی کوششیں کو جاری رکھیں ۔

پیر کو کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شرقی آصف جان صدیقی نے جنت گل اسپتال، جنت گل کالونی سہراب گوٹھ پر سال کی پہلی مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پرخطاب کر تے ہوئے آصف جان صدیقی نے کہا کہ کمشنر کراچی کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ کراچی سے پولیو کے خاتمہ کے لئے بھر پور کوششیں کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ مہم چھ روز جاری رہے گی۔

کراچی کی تمام 188 یونین کونسلوں میں مہم پر عملدر آمد کیا جا ئے گا۔ مہم میں 22 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم میں12ہزار سے زائد پولیو ٹیمیں فرائض انجام دیں گی ۔انھوں نے کہا کہ کمشنر کراچی کی ہدایت پر تمام ڈپٹی کمشنرز نے ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم کو فعال بنادیا ہے جس سے مانٹیرنگ مو ثر ثابت ہوئی ۔ ڈپٹی کمشنر شرقی آصف جان صدیقی نے کہا کہ یونین کونسل نمبر چار گجرو حساس یونین کونسل میں شامل ہے ۔

اس علاقہ میں انسداد پولیو کی کامیاب کوششیں حوصلہ افزا بات ہے ۔انھوں نے کہا کہ حاجی جنت گل اور علاقہ کے دیگر لوگوں کے تعاون کی وجہ سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اس موقع پر کمشنر کراچی پولیو ٹاسک فورس کے کو آڑڈینیٹر ڈاکٹر نصرت علی ، اسٹنٹ کمشنر آغا سراج،یمحکمہ صحت کے افسران، عالمی ادار ہ صحت، یونیسف کے نمائندے اور پولیس کے افسران بھی مو جو د تھے۔

متعلقہ عنوان :