جماعت اسلامی نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کیخلاف قراردادپنجاب اسمبلی میں جمع کروادی

پیر 16 جنوری 2017 17:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قرارداد پنجاب سیکرٹریٹ میں جمع کروادی۔

(جاری ہے)

قرارداد میں کہاگیا ہے کہ ’’یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافے کے ساتھ ہی روزمرہ کی اشیاء میں اضافہ کردیا جاتا ہے جو کہ غریب عوام کے لیے برداشت کرنا ناممکن ہوتا ہے۔ لہٰذاپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے‘‘۔

متعلقہ عنوان :