حادثہ کا شکار ہونے والے طیارے کا تعلق ترکش ائیر لائن سے نہیں ہے،ترجمان

پیر 16 جنوری 2017 17:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) ترکش ایئر لائن کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ اس کے کسی بھی کارگو طیارہ کو کوئی فضائی حادثہ درپیش نہیں آیا ہے۔حادثہ کا شکار ہونے والا کارگو طیارہ ہانگ کانگ سے بشکک جا رہا تھا اور اس کا تعلق کارگو خدمات فراہم کرنے والی کمپنی اے سی ٹی ائیر لائن سے ہے۔

(جاری ہے)

ترکش ایئر لائن نے واضع کیا ہے کہ حادثہ کا شکار ہونے والا بد قسمت طیارہ نہ ہی ترکش ایئر لائن کا تھا اور نہ ہی اس کے کسی بھی عملے کا تعلق ترکش ایئر لائن سے تھا۔

ا ترکش ائیر لائن ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے تمام اخبارات اور چینلز سے درخواست کرتی ہے کہ اس حوالے سے رپورٹنگ کی اس غلطی کو درست کیا جائے اور اپنے نیوز فیڈ میں اس کو واضح کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :