باپ کے ہاتھوں قتل بچی کی لاش 16روز بعد گندے نالے سے مل گئی ،والدہ کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری

نواں کوٹ میں سابق خاوند نے بیوی زہرہ اور 9سالہ بیٹی آمنہ کو قتل کر کے نعشیں گندے نالے میں پھینک دی تھیں ‘ پولیس

پیر 16 جنوری 2017 17:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) لاہور کے علاقہ نواں کوٹ میں باپ کے ہاتھوں قتل ہونے والی بچی کی لاش 16روز بعد گندے نالے سے مل گئی جبکہ والدہ کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نواں کوٹ کے علاقہ میں سابق خاوند نے بیوی زہرہ اور 9سالہ بیٹی آمنہ کو قتل کر کے نعشیں گندے نالے میں پھینک دی تھیں ۔ ریسکیو ٹیمیں دونوں لاشوں کو تلاش کے لئے مسلسل دو ہفتوں سے آپریشن کر رہی تھیں کہ گزشتہ روز سبزہ زار کے علاقہ سے 9سالہ بچی کی لاش مل گئی جسے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ والدہ کی تلاش کے لئے تاحال آپریشن جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :