میکسیکو ،نائٹ کلب میں فائرنگ،5 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

پیر 16 جنوری 2017 17:49

میکسیکو ،نائٹ کلب میں فائرنگ،5 افراد ہلاک ،متعدد زخمی
میکسیکوسٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) لاطینی امریکہ کے شہر میکسیکو کے پلایا ڈیل کارمین کے نائٹ کلب میں فائرنگ کے واقعے میں 5افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق میکسیکو کے پلایا ڈیل کارمین کے نائٹ کلب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔جہاں فائرنگ کی گئی ہیں وہاں ایک میوزک نائٹ کا شو ہورہا تھا جس میں غیر ملکیوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی فوری طور پر ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہیں واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور امدادی کارکنان بھی فائرنگ سے متاثرہ نائٹ کلب میں داخل ہوگئے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ میکسیکو کے پلایا ڈیل کارمین ریزورٹ پر بی پی ایم الیکٹرانک میوزک فیسٹول کی اختتامی تقریب کے دوران پیش آیا۔

(جاری ہے)

ان میں سے ایک بلیو پیرٹ کلب میں موجود عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے فائرنگ کی آوازیں سنیں۔فائرنگ کا دوسرا واقعہ ’دی جنگل‘ نائٹ کلب میں پیش آیا اور یہاں بھی بی پی ایم کی تقریب جاری تھی۔یہ فیسٹول گزشتہ 10 برس سے منایا جارہا ہے اور امریکا اور برطانیہ سے آنے والے سیاحوں میں خاصہ مقبول ہے۔بی پی ایم فیسٹول 10 روز تک جاری رہتا ہے اور اس میں 375 موسیقار ، ڈٰی جیز اور فنکار حصہ لیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :