پارٹی میں فیصلے بلاول بھٹو کرینگے‘ آصف زداری کی ’’رائے ‘‘لینے میں کوئی حرج نہیں‘پانامہ کیس اتنا مشکل نہیں کیونکہ نوازشر یف اور انکے بچوں کے ’’اعترافیات ‘‘موجود ہیں‘ وزیر داخلہ یہ کیوں نہیں بتاتے کون ا ن کے پاس پیپلزپارٹی کے مطالبات لیکر آیا

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن کا ٹی وی انٹرویو

پیر 16 جنوری 2017 17:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پارٹی میں فیصلے بلاول بھٹو کر یں گے آصف زداری کی ’’رائے ‘‘لینے میں کوئی حرج نہیں ‘پانامہ کیس اتنا مشکل نہیں کیونکہ اس میں نوازشر یف اور انکے بچوں کے ’’اعترافیات ‘‘موجود ہیں‘چوہدری نثار یہ کیوں نہیں بتاتے انکو پاس کون پیپلزپارٹی کے مطالبات لیکر آیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک ٹی وی انٹر ویو میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ بلاول بھٹو پارٹی کی قیادت کر رہے ہیں اور پیپلزپارٹی کا مستقبل بہت روشن ہے جہاں تک آصف زرداری کا تعلق ہے تو وہاں پانچ سال پاکستان کے صدر مملکت رہے ہیں اور پاکستان کی سیاست کو مکمل طوپر سمجھتے ہیں اس لیے ان سے رائے لینے میں کوئی حرج نہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت کرپشن کر نے میں کوئی ثانی نہیں رکھتی مگر آج تک وہ خود کو احتساب سے بھی بچا رہے ہیں اگر شفاف احتساب ہو گاتو (ن) لیگ والوں کو دن میں تارے نظر آجائیں گے ۔