دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم حاصل کرنا فرض ہے۔ جان محمد بلوچ

پیر 16 جنوری 2017 17:25

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے کہا ہے کہ انسان کی زندگی میں دینی تعلیمات کے بغیر زندگی نامکمل ہے، دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم حاصل کرنا فرض ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہتم اعلیٰ مفتی جان محمد نعیمی، نظام اعلیٰ مفتی نذیر محمد نعیمی کے ہمراہ دارالعلوم مجدیدہ نعیمیہ صاحبداد گوٹھ میں علماء کورس سالانہ 2017ء کے ششماہی امتحان درس نظامی کے موقع پر دورہ کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مدرسے سے لاکھوں بچے دینی تعلیم حاصل کر کے علماء دین بنتے ہیں جنہیں ہمارے معاشرے میں اعلیٰ مقام حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں بھائی چارے کا درس دیتا ہے جس پر عمل کرتے ہوئے معاشرے میں امن قائم کیا جا سکتا ہے، طالبعلم دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیمات پھیلانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور اپنے ملک کا مستقبل روشن کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ بعد ازیں چیئرمین بلدیہ ملیر نے بھی مفتی عبد اللہ کے مزار پر حاضری دی اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :