حکومت پنجاب نے 4ارب 76کروڑ روپے کی لاگت سے انقلابی منصوبہ کا آغاز کر دیا

پیر 16 جنوری 2017 17:24

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) خادم پنجاب کسان پیکیج کے تحت حکومت پنجاب کی جانب سے دستیاب پانی کے موثر استعمال اور آبپاش زراعت کی پیداوار بڑھانے کے لئے 4ارب 76کروڑ روپے کی لاگت سے انقلابی منصوبہ کا آغاز کر دیاگیا جو تین سالوں میں مکمل ہوگا، منصوبہ سے منافع بخش زراعت کو فروغ ملے گا، جدید ٹیکنالوجی پیکیج کے تحت صوبہ بھر میں 20ہزار پر ڈرپ /سپرنکلر نظام آبپاشی چلانے کے لئے سولر سسٹم اور 3ہزار ایکڑ پر سبزیوں کی کاشت کے لئے ٹنل ٹیکنالوجی کی تنصیب کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈرپ اور سپرنکلر نظام آبپاشی کے لئے سولر سسٹم پر 80فیصد اور ٹنل پر 50فیصد سبسڈی دی جائے گی جس کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31جنوری ہے۔ زرعی ماہرین کے مطابق یہ منصوبہ کسان کی خوشحالی اور منافع بخش کاشتکاری کے لئے انتہائی اہم ہے۔ کسان اس منصوبہ سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

متعلقہ عنوان :