لاہور میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے کمرشل پلازوں کی تعمیر اور ان کی آمد نی سے سستے گھر تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار
پیر 16 جنوری 2017 17:24
(جاری ہے)
ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شمائل احمد خواجہ نے اجلاس کی صدارت کی ۔
اجلاس میں اربن سیکٹر پلاننگ اینڈ مینجمنٹ سروسز یونٹ پنجاب کی جانب سے پیش کئے گئے مجوزہ ماسٹر پلان پر تفصیلی غور کے علاوہ حکومت اور نجی اشتراک سے سرمایہ کاری اور متوقع منافع کی ٹرانزیکشن کا طریقہ کار وضع کیا گیاجس سے لو کاسٹ ہاؤسنگ سکیموں میں رقم لگائی جائے گی- پلان کے مطابق ایل او ایس چوک فیروز پور روڈ ،فوڈ گودام گرومانگٹ روڈ اور جناح ہسپتال لاہور سے ملحق ’’بلڈنگ اینڈ روڈ ریسرچ سنٹر ‘‘کنال روڈ لاہور کے خالی فرنٹ کی اراضی کمرشل پلازوں کی تعمیر کے لئے تجویز کی گئی ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شمائل احمد خواجہ نے اس موقع پر کہا کہ عوامی بہبود کے اس منصوبے میں فنانشل ، لیگل اور ٹیکنیکل کنسلٹنٹس سے مشاورت کے بعدایک ہفتے کے دوران ماسٹر پلان کو حتمی شکل دی جائے تاکہ ترکی کی البراک کمپنی سمیت مختلف بین الاقوامی کمپنیوں سے اس حوالے سے بات آگے بڑھائی جا سکے - انہوں نے کہا کہ منصو بے کی کامیابی پر اسے صوبے کے دوسرے شہروں تک توسیع بھی دی جائے گی- اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسراربن سیکٹر پلاننگ اینڈ مینجمنٹ سروسز یونٹ پنجاب ڈاکٹر ناصر جاوید ،ممبر پی اینڈ ڈی برائے فنانس رسک مینجمنٹ یونٹ آغا وقار ،ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے زاہد اختر زمان اور پراجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی معظم اقبال سپراکے علاوہ دیگر سینئر آفسران نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر میں خود پسند حکمرانوں والی ریاستوں کی تعداد جمہوریتوں سے زیادہ
-
جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل
-
پنجاب حکومت کا طلباء کو الیکٹرک بائیک کے ساتھ پٹرول بائیک بھی دینے کا فیصلہ
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.