پنجاب کمیشن حقوق خواتین نے نکاح فارم میں نئی ترامیم کی تجویزکردی

نکاح خواں دلہادلہن کی رضامندی سے فارم پرکرنے کے پابندہونگے،دلہن کی مرضی کے بغیراس کےحقوق پرلائن کھینچی توسزابھگتناپڑیگی،کمیشن کی ترامیم کیلئے تجویز

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 16 جنوری 2017 17:00

پنجاب کمیشن حقوق خواتین نے نکاح فارم میں نئی ترامیم کی تجویزکردی

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16جنوری2017ء) : پنجاب کمیشن حقوق خواتین نے دلہن کےحقوق کیلئے نکاح فارم میں نئی ترامیم کی تجویز کردی ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب کمیشن حقوق خواتین کی جانب سے تجویز دی گئی ہے کہ نکاح خواں دلہا دلہن کی رضامندی سے فارم پر کرنے کے پابندہونگے۔

(جاری ہے)

دلہن کی مرضی کے بغیر اس کےحقوق پر لائن کھینچی تو سزا بھگتنا پڑیگی۔کمیشن نے مزید کہا کہ شکایت پرنکاح خواں کو ایک ماہ قید،25 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔نکاح فارم رجسٹرڈ نہ کرانے پر3ماہ قید ،ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :