گوجرانوالہ، تیل بنا نے والی فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 6 مزدور جھلس گئے

پیر 16 جنوری 2017 17:01

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) گوجرانوالہ میں ٹا ئروں کو جلا کر تیل بنانے والی فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 6 مزدور بری طرح جھلس گئے ،ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

پپنا کھہ کے قریب فیکٹری میں پرانے ٹا ئروں کو جلا کر ان کا تیل نکا لا جا رہا تھا کہ اس دوران اچا نک بو ائلر زور دار دھما کے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں وہاں پر کام کر نیوالے مزدور اسلام نذیر ،قمر،واحد ،حق نواز ،کشور اور اسما عیل بری طرح جھلس گئے تاہم واقعہ کی اطلا ع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں مو قع پر پہنچ گئیں اور زخمی مزدوروں کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے دسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیاجہاں سے قمر ،وحید اور ظہیر اسلام کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد تشو یشناک حا لت کے با عث لا ہو ر ریفر کر دیا گیا جبکہ تھا نہ لد ھیو الہ پو لیس نے مو قع پر پہنچ کر تحقیقا ت کا آغاز کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :