سینٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس کل ہوگا

پیر 16 جنوری 2017 16:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس کل منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا ۔اجلاس کی صدارت چیئرمین کمیٹی سینیٹر طلحہ محمود کریں گے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کابینہ ڈویژن سپریم کورٹ کے احکامات پر ڈیپوٹیشن پر جانے والے افسران کی واپسی سے متعلق ‘سٹاف ویلیفئر آرگنائزیشن کے امور ‘سی ڈی اے پلاٹوں کی الاٹمنٹ ‘ممبر سی ڈی اے بورڈ کی تعیناتی ‘ہائوسنگ سوسائٹیوںکی جانب سے سی ڈی اے کی اراضی پر تجاوزات اور سگنل فری اسلام آباد ہائی وے سے متعلق امور پر بریفنگ دی جائے گی ۔