طیبہ تشدد کیس:ابتدائی انکوائری میں ایڈیشنل سیشن جج پرمس کنڈکٹ ثابت ہوگئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 16 جنوری 2017 16:47

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16جنوری2017ء):گھریلوملازمہ طیبہ تشدد کیس کی ابتدائی انکوائری رپورٹ تیار کرلی گئی ہے،جس میں ایڈیشنل سیشن جج پرمس کنڈکٹ ثابت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق رجسٹراراسلام آباد ہائیکورٹ‌نے ابتدائی انکوائری کی بنیادپر ہی ایڈیشنل سیشن جج کو اوایس ڈی بنانے کی سفارش کی تھی۔ایڈیشنل سیشن جج نے بطوراوایس ڈی کام شروع کردیاہے۔ تاہم باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد محکمانہ انکوائری شروع ہوگی۔