حکومت پنجاب کی تعلیمی پالیسی کے نتیجے میں شرح خواندگی میںنمایاں بہتری آئی ہے، ڈپٹی کمشنر سرگودھا

پیر 16 جنوری 2017 16:35

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) ڈپٹی کمشنر سرگودہا دانش افضال نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی تعلیمی پالیسی کے نتیجے میں سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں شرح خواندگی او رمعیار تعلیم میں نمایاںبہتری آئی ہے ۔ مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن اسسٹنٹ کی کا رکردگی کے نتیجے میں صوبہ بھر میں گھوسٹ سکولوں کاخاتمہ ہونے کے ساتھ ساتھ اساتذہ او رطلبہ وطالبات کی حاضری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفس کے زیر ِاہتمام ضلع بھر کے 39 مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن اسسٹنٹس کو نئی موٹر سائیکلز کی تقسیم کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے ایم ای ایز کی بہتر پرفارمنس کے نتیجے میں سکولوں میں مسنگ فسیلٹیز کے مسائل کے حل کیلئے رپورٹنگ میکنزم موثر ثابت ہواہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سکولوں کی مانیٹرنگ کیلئے ایم ای ایز غیر جانبدارنہ رپورٹنگ کرتے ہیں جس کی وجہ سے صو بہ بھر میں اساتذہ کی حاضری 60فیصد سے بڑھ کر 90فیصد سے زائد ہو چکی ہے ۔

اسی طرح سکولوں میں بچوں کی حا ضری اور ریٹنشن میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے ۔ انہوں نے ایم ای ایز پر زور دیاکہ وہ تعلیمی اداروںکے معائنہ کے دوران وہاں پر مسنگ فسیلٹیز یا دیگر بے قائدگیوں کی فوری رپورٹ کیا کریں تاکہ اصلاح احوال کیلئے فوری اقدامات کو یقینی بنایاجاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت سکولوں میں مسنگ فسیلٹیز کیلئے بھر پور فنڈز دے رہی ہے لیکن ایسی خامیوں کی فوری نشاندہی سے تعلیمی اداروں کی بہتری ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کچی جماعت میں بچوں کی ریٹنشن کیلئے اقدامات کرنے کی بھی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ز کو بھی سکولوں کے معائنہ کی ضرورت پر زور دیا ۔ آخر میں مہمانان ِگرامی نے 39ایم ای ایز میں ہنڈا125سی سی کی چابیاں تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :