سوشل میڈیا پر شعائر اسلام کا مذاق اڑانے والے سخت ترین سزا کے مستحق ہیں ،جماعت اہلسنّت پاکستان

پیر 16 جنوری 2017 16:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی رہنما مہتمم و شیخ الحدیث مرکز اہلسنت دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ الحاج مفتی محمد حیات القادری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر شعائر اسلام کا مذاق اڑانے والے سخت ترین سزا کے مستحق ہیں حکومت لبرل سیکولر عناصر کو گستاخیوں سے روکے دین بیزار موم بتی مافیا غیر ملکی آقائوں کو خوش کرنے کیلئے اسلام پر حملے کررہا ہے سوشل میڈیا پر فرضی ناموں سے سرگرم دین دشمن عناصر اسلام دشمن طاقتوں کے ایجنٹ ہیں بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کا قیام ناقابل برداشت ہے شام میں آگ بجھانے کیلئے مسلم حکمران مشترکہ کوششیں کریںالحاج مفتی محمد حیات القادری نے مزید کہا کہ حکومت قانون ناموس رسالت میں ترمیم سے بازرہی295سی کو چھیڑنا آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے افغانستان میں پاکستان کے سفارت خانے پر حملہ قابل مذمت ہے نظام مصطفی کا نفاذ ہی تمام مسائل کا حل ہے قومی قائدین آپس میں لڑنے کی بجائے بھارتی سازش ناکام بنانے کیلئے متحد ہو جائیں۔

متعلقہ عنوان :