Live Updates

سندھ کابینہ کے اجلاس میں مردم شماری سے متعلق اہم فیصلے ،مردم شماری کا پہلا مرحلہ 15 مارچ سے شروع ہوگا، منظور وسان

مردم شماری فارم میں گجراتی زبان کو شامل نہیں کیا گیا،قائداعظم کی مادری زبان کو مردم شماری میں شامل نہ کرنازیادتی ہے، وزیرصنعت وتجارت سندھ 7 میں بڑے بڑے فیصلے ہوںگے تاہم عمران خان کے لیے یہ سال اچھا ثابت نہیں ہوگا ،رینجر اختیارات کا فیصلہ وزیراعلی سندھ کریں گے، میڈیا سے بات چیت

پیر 16 جنوری 2017 16:33

سندھ کابینہ کے اجلاس میں مردم شماری سے متعلق اہم فیصلے ،مردم شماری ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) سندھ کے وزیر صنعت وتجارت منظور حسین وسان نے کہاہے کہ پیرکو ہونے والے سندھ کابینہ کے اجلاس میںمردم شماری سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے ہیں،مردم شماری کا پہلا مرحلہ 15 مارچ سے شروع ہوگا،مردم شماری فارم میں گجراتی زبان کو شامل نہیں کیا گیا۔قائداعظم کی مادری زبان گجراتی کو مردم شماری میں شامل نہ کرنازیادتی ہے،2017 میں ملک کے بڑے بڑے فیصلے ہوںگے تاہم عمران خان کے لیے یہ سال اچھا ثابت نہیں ہوگا ،رینجر اختیارات کا فیصلہ وزیراعلی سندھ کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرکوسندھ سیکرٹریٹ میں سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔منظور حسین وسان نے کہاکہ سندھ کے باشندوں کو اقلیت میں بدلنے کے لیے باہر کے لوگوں کی کراچی میں رجسٹریشن بند ہونی چاہئے۔

(جاری ہے)

سندھ کابینہ کے اجلاس میں میں نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجابی، بلوچی ،ہندکو اور سرائیکی سمیت دیگر زبانوں کی طرح گجراتی کو بھی مردم شماری فارم میں شامل کیا جائے ۔جس شخص نے ملک بنایا اسکی زبان کو مردم شماری فارم میں شامل ہی نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ گجراتی بولنے والوں کی ایک بڑی تعداد کراچی اور اندرون سندھ رہتی ہے۔گجراتی بولنے والوں کا کالم مردم شماری فارم میں ہونا چاہئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات