فوڈ کورٹ اورپلے لینڈ کے کنٹریکٹرز منظور کردہ ڈیزائن اورصفات کے مطابق کام کریں ‘افضل کھوکھر

فوڈ کورٹ کو ڈیزائن کے مطابق جنگل کا سماں پیش کرنا چاہیے،روشنی کے ایفیکٹس متاثر کن بنائیں‘چیئر مین سٹیئر نگ کمیٹی برائے وائلڈلائف سفاری زو میں مزید سہولیات بارے 7رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی، آئندہ ہفتے رپورٹ پیش کریگی، ڈی جی جنگلی حیات خالد عیاض خان

پیر 16 جنوری 2017 16:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) رکن قومی اسمبلی و چیئر مین سٹیئر نگ کمیٹی برائے وائلڈلائف محمد افضل کھوکھر نے سفاری زو لاہور میں بنائے جارہے فوڈ کورٹ اورپلے لینڈکے کنٹریکٹرز کو منظور کردہ ڈیزائن اورصفات کے مطابق کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے یہ بات یہاںڈائریکٹرجنرل جنگلی حیات کے دفتر 2۔ساندہ روڈ پرمنعقدہ ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پرڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات خالد عیاض خان ، ڈائریکٹر چڑیاگھرچودھری شفقت علی،ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف ہیڈ کوارٹرز محمد نعیم بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف سفاری زوسید ظفرالحسن، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف پبلسٹی عامر مسعود،ڈپٹی ڈائریکٹرپلاننگ میاں حفیظ احمد ، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف لاہورحسن علی سکھیرا، فوڈ کورٹ اورپلے لینڈ کے کنٹریکٹرز صاحبان بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ منظور کردہ سفارشات اورمعیار سے ہٹ کرتیارکردہ سہولیات کو کسی بھی صورت قبول نہیںکیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ کورٹ کو جنگل کا تاثرپیش کرنا چاہیے اورروشنی کے ایفیکٹس بھی متاثر کن ہونا چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ سفاری زو میں رہائشی بلاک کے گرد کمپائونڈ وال بنائی جائے اورسیوریج کے نظام میں بہتری لانے کیلئے واسا حکام کے ساتھ ملکر پلاننگ کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی معاملات کے حوالے سے مرکزی دفتر کے ساتھ کنٹرول روم تیار کیا جائے اورسی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کے نظام کوبہتربنایاجائے۔ ڈائریکٹرجنرل جنگلی حیات وپارکس پنجاب خالد عیاض خا ن فیز IIکے حوالے سے سفاری زو میںمزید سہولیات اوربہتری کے حوالے سے تیارکردہ سفارشات پر حتمی غور کیلئے سات رکنی تشکیل دے دی ہے جس میں ڈائریکٹر چڑیاگھرچودھری شفقت علی، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف ہیڈ کوارٹرز محمد نعیم بھٹی،ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف پبلسٹی عامر مسعود، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف لاہورحسن علی سکھیرا،ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ محمد اعظم،سب ڈویژنل آفیسر بلڈنگز، کنسلٹنٹ فرم کے عمراسلم شامل ہونگے۔

یہ کمیٹی بعض وضاحت طلب معاملات کا باریک بینی سے جائزہ لیکرایک ہفتہ کے اندراپنی سفارشات مرتب کر کے سٹیئرنگ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں پیش کرے گی۔