سندھ رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات ختم، توثیق کی سمری تیارکرلی گئی

سندھ اسمبلی کا اجلاس 18 جنوری طلب ،وزیراعلیٰ توثیق کے حوالے سے پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کو اعتماد میں لیں گے

پیر 16 جنوری 2017 16:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) سندھ رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات ختم ہو گئے،مزید توثیق کیلئے سمری تیار کر لی گئی جبکہ سندھ اسمبلی کا اجلاس 18 جنوری کو طلب کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی ایکٹ کی شق (4) کے تحت رینجرز کو سندھ میں حاصل اختیارات گزشتہ رات 12 بجے سے ختم ہو چکے ہیں تاہم محکمہ داخلہ سندھ نے اختیارات میں توسیع کی منظوری کیلئے سمری تیار کر لی اور سندھ اسمبلی کا اجلاس 18 جنوری کو طلب کر لیا گیا ہے جس میں رینجرز کے خصوصی اختیارات کی توثیق کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس سے قبل وزیراعلی سندھ رینجرز کے اختیارات میں توثیق کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کو بھی اعتماد میں لیں گے۔واضح رہے کہ رینجرز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کی شق (4) کے تحت خصوصی اختیارات نومبر کو 90 روز کیلئے تفویض کئے گئے تھے جن کے تحت رینجرز کو پولیس جیسے اختیارات مل گئے تھے اور وہ صوبے بھر میں کہیں بھی چھاپہ مار کارروائی کر سکتی تھی۔

متعلقہ عنوان :