ٹیچر سے محبت میں ناکامی ، نوجوان نے کلاس میں ہی اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 16 جنوری 2017 16:08

ٹیچر سے محبت میں ناکامی ، نوجوان نے کلاس میں ہی اپنی زندگی کا خاتمہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 جنوری 2017ء): اسلام آباد میں ٹیچر سے محبت میں ناکامی پر ایک نوجوان نے دوران کلاس ہی اپنی جان لے لی ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے نواحی علاقہ ترنول کے ایک اسکول میں ساتویں جماعت کا طالبعلم اُسامہ اپنی اُستانی کی محبت میں گرفتار ہو گیا۔

(جاری ہے)

اُسامہ کی ٹیچر کو جب اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے اُسامہ کو سمجھانے کی کوشش کی جس پر اُسامہ نے دلبرداشتہ ہو کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی ٹھانی اور اپنے والد کا 30 بور کا پستول استعمال کرتے ہوئے کلاس کے سامنے ہی خود کو پیٹ میں گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

خودکُشی کرنے سے قبل اُسامہ نے ایک خط بھی تحریر کیا جس میں اس نے اسکول کے پرنسپل سے درخواست کی کہ اس کی اس پستول کو کہیں دور پھینک دیں کیونکہ وہ نہیں چاہتا کہ اس کی وجہ سے اس کے اہل خانہ کو کوئی تکیلف پہنچے یا وہ گرفتار ہوں۔ پولیس نے اُسامہ کی لاش کو تحویل میں لیکراسکول انتظامیہ اور اُسامہ کے اہل خانہ سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔