حویلیاں طیارہ حادثہ، پی آئی اے کے عملے کی قبر کُشائی کا فیصلہ کر لیا گیا

قبر کُشائی کا فیصلہ عملے کو نشہ آور یا زہریلی چیز دئے جانے کے خدشے پر کیا گیا ۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 16 جنوری 2017 16:01

حویلیاں طیارہ حادثہ، پی آئی اے کے عملے کی قبر کُشائی کا فیصلہ کر لیا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 جنوری 2017ء) : سانحہ حویلیاں میں پی کے 661 کے عملے کی قبر کُشائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ حویلیاں میں تباہ ہونے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 661 کے عملے کی قبر کشائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ قبر کُشائی کا فیصلہ عملے کو نشہ آور یا زہریلی چیز دینے کے شُبے پر کیا گیا ہے ۔

عملے کی قبر کُشائی کے لیے ضلعی انتظامیہ سے باقاعدہ اجازت طلب کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال کی انتظامیہ کو وزارت کیڈ کے احکامات موصول ہو چکے ہیں جس کے بعد قبر کُشائی کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ عملے کی قبر کُشائی اور معائنے کے لیے پمز اسپتال میں خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے گا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ قبر کُشائی پرواز پی کے 661 کے پائلٹ صالح جنجوعہ اور ان کے معاون پائلٹ احمد کی ہو گی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وی سی پمز جاوید اکرم اس تمام معاملے سے لا علم ہیں۔ جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ قبر کُشائی سے متعلق وزارت کیڈ کی جانب سے کوئی ہدایات نہیں ملیں۔ یاد رہے کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 661 چترال سے اسلام آباد جاتے ہوئے حویلیاں میں حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں جہاز کے عملے اور معروف مبلغ جنید جمشید سمیت 47 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :