سازش کے تحت کسی کو کم یا زیادہ نہیں دکھانا چاہیے،تمام لوگ ہمارے بھائی ہیں، کسی کی حق تلفی کے حق میں نہیں،ہرکسی کی شکایت کو دورکرنا چاہتے ہیں،مشیراطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو کی میڈیا سے گفتگو

پیر 16 جنوری 2017 16:12

سازش کے تحت کسی کو کم یا زیادہ نہیں دکھانا چاہیے،تمام لوگ ہمارے بھائی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) مشیراطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ سازش کے تحت کسی کو کم یا زیادہ نہیں دکھانا چاہیے،تمام لوگ ہمارے بھائی ہیں کسی کی حق تلفی کے حق میں نہیں،ہرکسی کی شکایت کو دورکرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو سندھ کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مولابخش چانڈیو نے کہاکہ مردم شماری کرانے سے متعلق بہت دبائو ہے،یہ بہت اہم مسئلہ ہے،آج کے اجلاس میں نادراحکام کو بھی بلایا گیا،ہمیشہ مردم شماری کے حلقہ شماری کا جائزہ لیا جاتاہے،آج کے اجلاس میںمردم شماری کے معاملے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

انہوں نے کہاکہ سازش کے تحت کسی کو کم یا زیادہ نہیں دکھانا چاہیے،تمام لوگ ہمارے بھائی ہیں،کسی کی حق تلفی کے حق میں نہیں،ہر کسی کی شکایت کو دورکرنا چاہتے ہیں،مردم شماری فارم میں غلطی نہیں،مردم شماری کے فارم میں دیگر کاخانہ موجود ہے۔انہوں نے کہاکہ رینجرز اختیارات پر بات چل رہی ہے،رینجرز کے اختیارات سے متعلق طریقہ کار سندھ اسمبلی نے طے کیا ہے،سندھ اسمبلی کے طے کردہ قانون کے مطابق کام ہوگا

متعلقہ عنوان :