یورپی یونین کا ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ پر کاربند رہنے کے عزم کا اعادہ

پیر 16 جنوری 2017 16:08

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) یورپی یونین نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ پر کاربند رہنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یورپی ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ برقرار ہے اور یورپی یونین کے ممالک اس معاہدے پر کاربند رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ تنازعات کو سفارتی انداز میں حل کرنے کا مظہر ہے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ڈرمپ نے اس معاہدے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور موقف اختیار کیا کہ اس معاہدے سے صرف یورپی یونین کو فائدہ پہنچا ہے۔

متعلقہ عنوان :