قومی ایئرلائن پی آئی اے کا مالی بحران شدت اختیار کرگیا، گروپ6 سی9کے ملازمین و افسران تنخواہوں سے محروم

پیر 16 جنوری 2017 16:03

قومی ایئرلائن پی آئی اے کا مالی بحران شدت اختیار کرگیا، گروپ6 سی9کے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء)قومی ایئرلائن پی آئی اے کا مالی بحران شدت اختیار کرگیاہے، جس کے باعث پی آئی اے کے گروپ6 سی9کے ملازمین و افسران تنخواہوں سے محروم ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

پی آئی اے جہاں ناقص کارکردگی کے باعث تمام معاملات بگاڑ کا شکار ہیں وہی اب مالی معاملات نے بھی سر اٹھالیا ہے جس کے باعث قومی ائیر لائن میں مالی بحران شدت اختیار کر گیا ہے باکمال لوگوں کی لاجواب سروس کا خزانہ خالی ہونے سے پی آئی اے کے گروپ چھ سے نو تک کے ملازمین و افسران کو تاحال تنخواہیں نہیں دی گئی مالی بحران کے باعث ریٹائر ہونے والے ملازمین کو بھی پینشن کی ادائیگی نہیں ہوسکی ہے۔

دوسری جانب پی آئی اے کے چیف فنانشل آفیسر اور ڈائریکٹر ایچ آر کی جانب سے ملازمین کو کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا جا رہا تنخواہیں نہ ملنے پر ملازمین میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔