سکھر گھوٹکی خیرپور سمیت اندرون سندھ چار روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

پیر 16 جنوری 2017 15:53

سکھر۔16جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) سکھر، گھوٹکی اورخیرپور سمیت اندرون سندھ نئے سال کی چار روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا۔ یہ مہم19جنوری تک جاری رہے گی۔ ڈسٹرکٹ پولیو فوکل پرسن ڈاکٹر عبدالحئی کھوسو کیمطابق 2017ئکے دوران ضلع میں پانچ برس تک کی عمر کے 2لاکھ 92 ہزار 836 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے حصول کیلئے 882پولیو ٹیمز مقرر کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

خیرپور میں پولیو مہم کے ڈسٹرکٹ فوکل پرسن ڈاکٹر الطا ف سومرو کیمطابق 16 تا 19 جنوری جاری رہنے والی پولیو مہم کے دوران ضلع بھر کے 3 لاکھ 65 ہزار 801 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے روٹین امونائیزیشن پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ پولیو مہم کے دوران بہتر کاکردگی پر سرٹیفکیٹ و انعامات بھی دیئے جائیں گے جبکہ غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ کمشنر سکھر /لاڑکانہ ڈویژن محمد عباس بلوچ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اضلاع میں موجودپولیو کنٹرول رومز کی کارکردگی بہتر بنائیں اور مہم کے دوران پولیو کے قطرے پینے سے رہ جانے والے بچوں اور کمزور فیلڈ ٹیموں پر کڑی نظر رکھیں ۔

متعلقہ عنوان :