Live Updates

عمران خان کے جو منہ میں آتا ہے بول دیتے ہیں، ان کا بیان کہ آدھا سپریم کورٹ سو رہا تھا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے،وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب

پیر 16 جنوری 2017 15:25

عمران خان کے جو منہ میں آتا ہے بول دیتے ہیں، ان کا بیان کہ آدھا سپریم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے جو منہ میں آتا نے بول دیتے ہیں ان کا بیان کہ آدھا سپریم کورٹ سو رہا تھا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو عمرا ن خان کی میڈیا ٹاک کے ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان صاحب اداروں کی عزت اور احترام کا خیال رکھیں۔ عمران خان کے جو منہ میں آتا ہے بول دیتے ہیں۔ ان کا بیان کے آدھا سپریم کورٹ سو رہا تھا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ عمران خان خود غفلت کی نیند سو رہے ہیں۔ قوم کو گمراہ کر رہے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات