Live Updates

عمران خان گزشتہ 3 سال سے ویڈیو گیم کھیل رہے ہیں ‘ خواہشات کی بنیاد پر عدالت میں کیس نہیں لڑے جا سکتے ‘ وزیر اعظم نے پارلیمنٹ اور قوم سے خطاب میں کوئی جھوٹ نہیں بولا ‘ عمران خان عدالت کے باہر جو جی میں آئے کہتے ہیں ‘ موسم سرد ہو رہا ہے اور عمران خان کے ارمان بھی ٹھنڈے ہو رہے ہیں ‘ عمران خان بی بی سی کا نام لے کر اپنا چہرہ بچانا چاہتے ہیں

مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں مریم اورنگزیب اورطلال چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

پیر 16 جنوری 2017 15:25

عمران خان گزشتہ 3 سال سے ویڈیو گیم کھیل رہے ہیں ‘ خواہشات کی بنیاد پر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ عمران خان گزشتہ 3 سال سے ویڈیو گیم کھیل رہے ہیں ‘ خواہشات کی بنیاد پر عدالت میں کیس نہیں لڑے جا سکتے ‘ وزیر اعظم نے پارلیمنٹ اور قوم سے خطاب میں کوئی جھوٹ نہیں بولا ‘ عمران خان عدالت کے باہر جو جی میں آئے کہتے ہیں ‘ موسم سرد ہو رہا ہے اور عمران خان کے ارمان بھی ٹھنڈے ہو رہے ہیں ‘ عمران خان بی بی سی کا نام لے کر اپنا چہرہ بچانا چاہتے ہیں ۔

پیر کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہمارے وکیل نے عمران خان سے متعلق ایک فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ عمران نے کہا کہ الیکشن سے پہلے جو کچھ کہا اس کا جواب نہیں مانگا جا سکتا۔

(جاری ہے)

عمران خان گزشتہ 3 سال سے ویڈیو گیم کھیل رہے ہیں۔ عمران خان ویڈیو گیم آئندہ بھی کھیلتے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کے وکیل نے عدالت میں واضح کیا کہ مریم نواز بینیفشری نہیں ۔

وہ 2018 سے نہیں ابھی سے مریم نواز سے ڈر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے پارلیمنٹ اور قوم سے خطاب میں کوئی جھوٹ نہیں بولا۔ محمد نواز شریف جھوٹ بولنے کے عادی نہیں ہیں۔ وزیر مملکت اطلاعات نے کہا کہ دلائل میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم کی تقریر میں کوئی تضاد نہیں ۔ عمران خان عدالت کے باہر جو جی میں آئے کہتے رہیں ً خواہشات کی بنیاد پر کیس نہیں لڑے جا سکتے۔

عمران خان چاہتے ہیں کہ بغیر ثبوت وزیر اعظم کو نااہل قرار دیاجائے تو ایسا نہیں ہو سکتا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ موسم سرد ہو رہا ہے اور عمران خان کے ارمان بھی ٹھنڈے ہو رہے ہیں۔ عمران خان کیس ہارنے کی طرف جا رہے ہیں۔ عمران خان بی بی سی کا نام لے کر اپنا چہرہ بچانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران نے عدالت میں حسین نواز کا بیان پڑھا ہوتا تو بی بی سی کا حوالہ نہ دیتے۔ بی بی سی نے موقف اپنایا جو حسین نواز نے عدالت میں اپنایا
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات