چینی برآمدات کا کوٹہ کاشتکاروں کو ادائیگی سے مشروط

شوگر ایکسپوٹرز کو اسٹیٹ بینک سے برآمدات کا کوٹہ لینے کے لئے گنے کے کاشتکاروں کے واجبات پہلے سے ادا کرنا ہونگے، حکومت

پیر 16 جنوری 2017 15:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) حکومت نے 2 لاکھ 25 ہزار ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت تو دے دی ہے مگر ساتھ ہی اس قیمت کو 15 دسمبر کی حد پر برقرار رکھنے اور کاشتکاروں کی ادائیگیوں سے مشروط بھی کر دیا ہے۔شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ چینی کی پیداواری لاگت 66 روپے فی کلو ایکس مل بنتی ہے۔

(جاری ہے)

فاضل اسٹاک ہونے کے باعث اس کی قیمتوں میں عدم استحکام ہے، ایسی صورتحال میں چینی کی برآمدات سے ہی کاشتکاروں کو ادائیگی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ وزارت تجارت نے چینی کی برآمدات کے لئے شرط عائد کی ہے کہ اگر 31 مارچ تک ملک میں چینی کی قمیت میں اضافہ ہوا تو برآمد روکنے کی سمری فوری طور پر اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھیج دی جائیگی جبکہ شوگر ایکسپوٹرز کوا سٹیٹ بینک سے برآمدات کا کوٹہ لینے کے لئے گنے کے کاشتکاروں کے واجبات پہلے سے ادا کرنا ہونگے۔

متعلقہ عنوان :