بلاول بھٹو زرداری کا گوجرانوالہ کے پارٹی رہنما لالہ اسد اللہ پاپا کے نوجوان بھتیجے کے انتقال پرافسوس کا اظہار

پیر 16 جنوری 2017 15:06

بلاول بھٹو زرداری کا گوجرانوالہ کے پارٹی رہنما لالہ اسد اللہ پاپا کے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گوجرانوالہ کے پارٹی رہنما لالہ اسد اللہ پاپا کے نوجوان بھتیجے لالہ عمیر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

لالہ عمیر گردے فیل ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے۔لالہ اسد اللہ پاپا کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر و جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔