میکسیکو نائٹ کلب میں فائرنگ ، 5افراد جاں بحق ۔ غیر ملکی میڈیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 16 جنوری 2017 14:58

میکسیکو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 جنوری 2017ء) : میکسیکو میں نائٹ کلب میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی اخبار میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا کہ فائرنگ گذشتہ رات بلیو پیرٹ کلب میں کی گئی جس کے نتیجے میں 4 سے 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

اسکاٹش ڈی جے نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہکچھ لوگوں نے کلب میں داخل ہوتے ہی فائرنگ کرنا شروع کر دی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ ڈی جے نے تہوار پر جانے والے افراد کو اپنے ہوٹل کے کمروں میں ہی رہنے کی ہدایت کی۔ البتہ حکام کی جانب سے تاحال اس واقعہ پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ عنوان :