تین شیروں نے اردنی ڈاکٹر اور پاکستانی معاون کو ہلاک کرڈالا

واقعے کے فوری بعد تینوں شیروں کو بھی ہلاک کر دیا ،سکیورٹی اداروں نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا

پیر 16 جنوری 2017 14:56

عمان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) اردن کے مغربی حصے میں واقع جنگلی حیات کے ایک پارک میں تین شیروں نے حملہ کر کے دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ واقعے کے فوری بعد تینوں شیروں کو بھی ہلاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

سکیورٹی اداروں نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بلقاء صوبے میں پیش آنے والے واقعے میں جانوروں کا ایک اردنی ڈاکٹر اور اس کا پاکستانی معاون اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔اردن کے سکیورٹی حکام نے بتایا کہ دونوں افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم شدید زخمی ہو جانے کے سبب وہ جانبر نہ ہو سکے۔ واقعے کے فوری بعد تینوں شیروں کو بھی ہلاک کر دیا گیا۔سکیورٹی اداروں نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :