وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کا شیخ الحدیث مولانا سلیم الله خان کے انتقال پر اظہار تعزیت

پیر 16 جنوری 2017 14:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر شیخ الحدیث مولانا سلیم الله خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

مرحوم کے صاحبزادوں مولانا عادل خان اور عبید الله خان کے نام تعزیتی پیغام میں مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی نے کہا کہ مولانا سلیم الله نے دین کی ترویج و اشاعت کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں۔

اتحاد مدارس دینیہ اور وفاق المدارس العربیہ کے سربراہ کی حیثیت سے انہوں نے دینی مدارس کے نظم اور ان کی علمی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے، ان کی وفات سے ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا۔ عرفان صدیقی نے دعا کی کہ الله تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :