بھارت میں مسلمانوں کی تنظیم کی اتر پردیش میں مسلمانوں سے سماجی پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل

پیر 16 جنوری 2017 14:21

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) بھارت میں مسلمانوں کی ایک تنظیم نے ریاست اتر پردیش میں انتخابی مہم شروع ہونے کے ساتھ ہی تمام ووٹروں بالخصوص مسلمانوں کی سماجی پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اتر پردیش میں انتخابی مہم شروع ہونے کے ساتھ ہی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما اسدالدین اویسی نے ہندوستان کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہندوستانی مسلمانوں سے متعلق واحد جماعت اے آئی ایم آئی ایم کو ووٹ دیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کی خلاف ورزیوں اور بی جے پی کی جانب سے سماج میں نفرت کا زہر گھولے جانے سے اس بات کا پتہ چل گیا ہے کہ ہندو جماعتوں کی جانب سے کس طریقے سے مسلمانوں کو صرف ایک حربے کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ اسدالدین اویسی نے شاملی و دادری کے واقعات اور مسلمانوں کے قتل نیز مظفرنگر میں لڑکیوں اور عورتوں کے بدسلوکی کے وحشتناک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں انتہا پسند گروہوں کی کارروائیاں صرف مسلمانوں کے خلاف ہی نہیں بلکہ دیگر اقلیتوں کے خلاف بھی جاری ہیں۔ اترپردیش کے ریاستی انتخابات سات مرحلوں میں گیارہ فروری سے شروع ہوں گے جو آٹھ مارچ تک جاری رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :