روس غیر ملکی سائبر حملوں کا نشانہ بنا ہوا ہے،روسی اہلکار

پیر 16 جنوری 2017 14:00

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) روس کے ایک سینیئر اہلکار نے دعویٰ کیاہے کہ روس غیر ملکی سائبر حملوں کا نشانہ بنا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

روسی سکیورٹی کونسل کے سربراہ نکولائی پیٹروشیف کی طرف سے یہ بیان اس امریکی دعوے کے بعد سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ کریملن نے گزشتہ برس نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں مداخلت کی تھی۔ پیٹروشیف نے اس بات کی تردید کی کہ روسی ہیکروں نے امریکی انتخابات میں مداخلت کی کسی کوشش میں مدد کی تھی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ روسی حکومت ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مثبت تعلقات قائم کرے گی۔

متعلقہ عنوان :