بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوںکو اقلیت میں تبدیل کرنے میں مصروف ہے، جموں میں مسلمانوں کی بستیوں کو خاکستر کیا جارہا ہے،مولاناعبدالعزیزعلوی

پیر 16 جنوری 2017 13:59

مظفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) امیرجماعةالدعوہ آزادکشمیرمولاناعبدالعزیزعلوی نے کہاہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے میں مصروف ہے۔ جموں میں مسلمانوں کا جینا دوبھر ہوگیا ہے جہاں مسلمانوں کی بستیوں کو خاکستر کیا جارہا ہے۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے گز شتہ روز ایک بیان میںکیا۔

انہو ں نے کہا کہ کشمیر کی تحریک اب تیسری نسل میں منتقل ہوچکی ہے۔ برھان وانی نے سوشل میڈیا کی مدد سے دنیا کو پیغام دیا کہ بھارت نے ہمارے حقوق غضب کررکھے ہیں۔ برھان وانی کے انٹرنیٹ استعمال کے بعد انڈیا نے کشمیریوں سے وہ سہولت بھی چھین لی۔ کشمیری سفید کفن کی بجائے شہدا کو سبز ہلالی پرچم میں دفن کرتے ہیں۔ کشمیری بھارتی فوج کے ظلم کے مقابلے میں قربانیاں پیش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

بانی پاکستان نے کشمیر کو شہ رگ کہا تھا۔ برھان وانی کی شہادت کے بعد آزدی کی تحریک تیز ہوئی۔ کشمیریوں نے کاروبار، تعلیم سمیت ہر قسم کی قربانی دی۔ 2016 ء کشمیریوں کے لیے ظلم اور قتل عام کا سال رہا۔ دنیا میں مظالم ہوتے ہیں مگر کشمیریوں کو پر امن احتجاج پر پیلٹ گن سے فائرنگ کرکے بصارت سے محروم کردیا گیا۔ جس وقت کشمیر میں پیلٹ گن چل رہی تھی دنیا اندھی اور بہری بنی رہی جو افسوس ناک ہے۔

وزیر اعظم نواز شریف کی جنرل اسمبلی کی تقریر ہوئی مگر اس کا ردعمل او آئی سی سمیت کسی فورم پر نظر نہ آیا۔ ضرورت اس بات کی تھی کہ بھارت کو ظلم سے روکا جاتامگر ایسا نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے دلوں سے بھارت کا ڈر نکل چکا ہے۔ کشمیر کا ہر فرد پاکستان سے محبت کرتا ہے اور یہ محبت فطری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں سفید لٹھے کا تصور ختم ہوگیا ہے۔ ہم اپنے شہدا کو پاکستان کے چاند ستارے والے پرچم میں دفن کرتے ہیں۔ یکم فروری سے سات فروری تک ہفتہ یکجہتی کشمیر منائیں گے۔