سعودی وزارت صحت اور ام القریٰ یونیورسٹی نے عازمین حج اور معتمرین کی حفاظت کو موثر بنانے کیلئے معاہدے پر دستخط کردئیے

پیر 16 جنوری 2017 13:57

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) سعودی عرب کی وزارت صحت اورام القریٰ یونیورسٹی نے عازمین حج اورمعتمرین کی حفاظت کو موثر بنانے کیلئے ایک معاہدے پر دستخط کردئیے۔

(جاری ہے)

سعودی میڈیاکے مطابق وزرصحت توافق الربیعہ اورام القریٰ یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹربکری بن مغتوب نے اس معاہدے پردستخط کئے۔معاہدے کے تحت حج اورادائیگی عمرہ کے دوران ہجوم کو منظم رکھنے سے متعلق امور پر مزید توجہ مرکوز رکھی جائیگی اور عازمین حج اورزائرین کی حفاظت کو یقینی بنایا جائیگا۔سعودی وزیرصحت نے کہاکہ اس معاہدے کے تحت کئی ریسرچ اداروں کی تحقیق سے استفادہ کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :