Live Updates

پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ میں خوردبرد کیس ، عمران خان نے الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگ لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 16 جنوری 2017 13:36

پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ میں خوردبرد کیس ، عمران خان نے الیکشن کمیشن ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 جنوری 2017ء) : پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ میں خورد برد کیس پر پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی جانب سے معافی نامہ تحریک انصاف کے وکیل ثقلین حیدر نے جمع کروایا۔

(جاری ہے)

معافی نامے کے متن میں کہا گیا کہ غیر ملکی فنڈنگ کیس میں پہلےجمع کروائی گئی نظرثانی کی درخواست واپس لیتےہیں۔ معافی نامے میں کہا گیا کہ نظرثانی درخواست میں پیش کیاگیاموقف واپس لیتےہیں۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے9جنوری کو نظرثانی میں الیکشن کمیشن کو متعصب قراردیا تھا۔ جس پر الیکشن کمیشن نےآج سماعت میں تحریری معافی نامہ جمع کروانےکی ہدایت کر رکھی تھی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات