Live Updates

پانامہ کیس کی سماعت ، عمران خان سمیت سب پر نیند کا غلبہ طاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 16 جنوری 2017 13:31

پانامہ کیس کی سماعت ، عمران خان سمیت سب پر نیند کا غلبہ طاری

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 جنوری 2017ء) : سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریمکورٹ میں پانامہ لیکس سے متعلق سماعت میں وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل مخدوم علی خان دلائل دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سماعت میں وقفے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے بتایا کہ آج سماعت میں مخدوم علی خان کے دلائل کے دوران سب سوتے رہے ۔ سماعت کے دوران پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان ، شاہ محمود قریشی جمائیاں لیتے رہے جبکہ پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری پر بھی نیند کا غلبہ طاری رہا اور سماعت کے دوران اُونگھتے رہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات