عمان نے گوانتاناموبے کے 10 قیدیوں کو اپنے ہاں رکھنے کی حامی بھر لی

پیر 16 جنوری 2017 13:53

عمان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) عمان نے گوانتاناموبے کے امریکی حراستی مرکز میں قید 10 قیدیوں کو اپنے ہاں رکھنے کی حامی بھر لی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عمان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس نے گوانتاناموبے کے امریکی حراستی مرکز میں قید 10 قیدیوں کو اپنے ہاں رکھنے کی حامی بھر لی ہے۔

(جاری ہے)

یہ اعلان امریکی صدر باراک اوباما کی مدت صدارت ختم ہونے سے چند ہی دن قبل سامنے آیا ہے۔

عمان کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ صدر اوباما کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ چند روز قبل امریکی انتظامیہ کی طرف سے کہا گیا تھا کہ کیوبا میں قائم اس حراستی مرکز پر موجود کل 55 میں سے 19 قیدیوں کی کلیئرنس دے دی گئی ہے اور صدر اوباما کی مدت صدارت ختم ہونے سے چند روز قبل کسی بھی وقت انہیں رہا کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :