گورنر گلگت بلتستان کی ہنزہ کلچرل فورم کے تعاون سے میوزیکل پروگرام میں شرکت

پیر 16 جنوری 2017 13:41

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان ہنزہ کلچرل فورم کے تعاون سے میوزیکل پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے ۔اس موقع پر رکن اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر سمیت ہنزہ سے تعلق رکھنے والے مردوخواتین نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

گورنر گلگت بلتستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہنزہ کی ثقافت بہت پرانی ہے ہمیں اپنی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد حکومتی لیول پر بھی کر نا چاہئے ۔

گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ ہنزہ میں گلگت بلتستان کی حکومت کلچرل ہال تعمیر کریگی جس سے وہاں کے لوگ اپنے ثقافتی پروگرام کا انعقاد آسانی سے کریںگے ،اس کے علاوہ اسلام آباد میں ایک کلچرل ہال کے لئے وفاقی حکومت سے بات کروں گا۔اس موقع پرگورنر گلگت بلتستان نے ہنزہ کلچرل فورم کو 2لاکھ روپے اور رکن اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر نے 50ہزار روپے عطیہ دیا۔

متعلقہ عنوان :