مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے مرکزی سیکرٹریٹ کی اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت

پیر 16 جنوری 2017 13:41

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے مرکزی سیکرٹریٹ نے پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے بیان پر سخت رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ خورشید شاہ نے اپنے بیان میں گلگت بلتستان کے عوام کی توہین کی ہے سیکرٹریٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام پیپلز پارٹی سندھ کے غلام او ر ہاری نہیں ہیں جو پیپلز پارٹی کو ہر الیکشن میں آنکھیں بند کرکے ووٹ دیں ۔

(جاری ہے)

سیکرٹریٹ نے کہا کہ آج مسلم لیگ ن پاکستان میں قائد عوام وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف اور گلگت بلتستان میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن کی مثالی قیادت میں امن، ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ہے۔