استور،گندم پر سبسڈی برقرار ہے صرف بوری کی قیمت میں کابینہ کے فیصلے کے بعد ایک سو روپے کا اضافہ کیا ہے،محمد شفیق

پیر 16 جنوری 2017 13:41

استور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء)صوبائی وزیر گلگت بلتستان وزیر خوراک محمد شفیق نے کہا کہ گندم پر سبسڈی برقرار ہے صرف بوری کی قیمت میں کابینہ کے فیصلے کے بعد ایک سو روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ حکومت نے گندم کی قیمت میں اضافہ کیا ہے بلکہ وفاق کی جانب سے ایک لیٹر آیا تھا جس کے بعد صوبائی کابینہ نے گندم کی خالی بوری کی قیمت میںسو روپے کے اضافے کا فیصلہ کیا تھا جس پر عملدرآمد کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت 118روپے میں خالی بوری خرید رہی ہے اور عوام کو سو روپے میں دی جا رہی ہے جو صارف خالی بوری واپس کرے گا اس سے سو روپے نہیں لیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ اسی سو روپے کے حساب سے 40کلو تھیلے کی قیمت میںبھی اضافہ ہو ا ہے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں گندم کی کوئی قلت نہیں ہے تمام اضلاع میں گندم کوٹے کے حساب سے پہنچائی جا رہی ہے تاہم اگر کسی علاقے سے گندم کی قلت کی اطلاع ملے گی تو اس کو ضرور دور کیا جائے گا۔