پاکستان کا دودھ کی پیداوار میں چوتھا نمبر, ویلیو ایڈیشن میں پیچھے
لاکھوں لٹر دودھ یومیہ ضائع ہونا افسوسنا ک ہے ،شعبے کی ترقی کیلئے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں،ماہرین جدید تکنیک کی عدم دستیابی اورناکافی سہولتوں کے باعث پاکستان ڈیری مصنوعات کی برآمدات میں پیچھے رہ گیا
پیر 16 جنوری 2017 13:38
(جاری ہے)
پراسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن کی ناکافی سہولتیں اور جدید تکنیک کی عدم دستیابی کے باعث پاکستان دنیا میں دودھ کی پیداوار میں چوتھے نمبر پر ہونے کے باوجود ڈیری مصنوعات کی برآمدات کے حوالے سے ہمعصر ممالک سے کہیں پیچھے ہے ،دنیا میں دودھ کی برآمد کے اعتبار سے نمایاں ممالک میں جرمنی، فرانس، بلجیم،ہالینڈ،آسٹریا،چیک ری پبلک، برطانیہ، اسپین ، پولینڈ اور ڈنمارک شامل ہیں جبکہ ڈیری مصنوعات کی برآمدات میں کینیڈا، فرانس، سوئٹزر لینڈ، چین،جاپان،آسٹریا،روس،امریکا،ہالینڈ اور جرمنی کا نام آتا ہے ۔
ڈیری سیکٹر کے مقامی ماہرین کا کہنا ہے کہ دودھ کی پیداوار میں دنیا بھر میں چوتھے نمبر پر ہونے کے اعتبار سے پاکستان کو ڈیری مصنوعات کے شعبے میں بھی نمایاں مقام حاصل کرنا چاہیے تھا،ڈیری مصنوعات میں پنیر،مکھن،دہی،چاکلیٹ،خشک دودھ اور دیگر میں برآمدات کے ذریعے نہ صرف قیمتی زرمبادلہ حاصل کیا جاسکتا ہے بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام بھی روشن کیا جاسکتا ہے ،ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں ویلیو ایڈیشن اور پراسیسنگ سہولتیں نہ ہونے کے باعث شہروں اور دیہاتوں میں لاکھوں لٹر دودھ روزانہ ضائع کردیا جاتا ہے ،ماہرین نے لائیو اسٹاک اور ڈیری سیکٹر میں مضبوط ہونے کے باوجود ان شعبوں میں ویلیو ایڈیشن اور پراسیسنگ نہ ہونے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان شعبوں کی ترقی کیلئے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں تا کہ پاکستان دودھ کی پیداوار کے ساتھ برآمدات میں بھی اپنا نام بنا سکے ۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.