Live Updates

الیکشن کمیشن میں پی ٹی‌آئی چئیر مین عمران خان کو نا اہل دینے کی درخواست خارج

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 16 جنوری 2017 13:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 جنوری 2017ء) : الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کو نا اہل قرار دینے کی درخواست خارج کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی نا اہلی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ۔پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی نا اہلی کے لیے ہاشم علی بھٹہ نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی چئیر مین کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ درخواست گزار کے وکیل کمیشن میں نہیں پہنچ سکے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں درخواست گزار کے وکیل پیش نہیں ہورہے۔ جس سے صاف ظاہر ہے کہ کیس کی سماعت میں ان کی کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔ الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کی عدم پیروی پر پی ٹی آئی چئیر مین کی نا اہلی کے خلاف درخواست خارج کر دی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات