Live Updates

پارٹی فنڈ کیس :الیکشن کمیشن کی تحریک انصاف کو پاور آف اٹارنی جمع کرانے کی ہدایت

آپ تعصب پھیلانے میں خود ہی کافی ہیں،ہمارا سیاست کیساتھ کوئی تعلق نہیں، ہم سیاست پر لعنت بھیجتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر سرداررضا خان پی ٹی آئی وکیل پر برہم

پیر 16 جنوری 2017 13:31

پارٹی فنڈ کیس :الیکشن کمیشن  کی تحریک انصاف کو پاور آف اٹارنی جمع کرانے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) لیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے پارٹی فنڈز سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کوپاور آف اٹارنی جمع کرانے کی ہدایت کر دی جبکہ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے واضح کیاہے کہ میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اور وہ سیاست پر لعنت بھیجتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے پارٹی فنڈز سے متعلق کی کی سماعت ہوئی جس دوران درخواست گزار کے وکیل اکبر ایس بابر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پارٹی فنڈز سے متعلق ریکارڈ طلب کیا تھا لیکن الیکشن کمیشن کے احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا ۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے وکیل نے پارٹی فنڈز سے متعلق جواب جمع کرادیا اور دلائل دینے کیلئے مزید وقت دینے کی استدعا کی۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر نے تحریک انصاف کے وکیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دو سال سے کیس زیر التواہے، یہ بات کس کے فیور میں جا رہی ہے اور آپ ہمارے ساتھ کیا کھیل کھیل رہے ہیں، جمع کرائے گئے جواب پر آپ کے سینئر رہنماکے دستخط ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ تعصب پھیلانے میں آپ خود ہی کافی ہیں، ہمارا سیاست کے ساتھ کوئی تعلق نہیں اور ہم سیاست پر لعنت بھیجتے ہیں، آپ سمجھتے ہیں کہ ان باتوں سے سیاست کھیلیں گے تو آپ کو ارننگ دے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے ممبر جسٹس (ر)ارشاد قیصر نے تحریک انصاف کے وکیل سے کہا کہ پہلے پاور آف اٹاری دیں پھر جواب دیں، جس کی مرضی آتی ہے یہاں بولنا شروع کر دیتا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات