آصف زرداری اور بلاول بھٹو رواں ماہ امریکہ جائینگے

سابق صدر نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرینگے

پیر 16 جنوری 2017 13:28

آصف زرداری اور بلاول بھٹو رواں ماہ امریکہ جائینگے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) سابق صدر آصف علی زرداری اورپیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری رواں ماہ امریکہ روانہجا ئینگے، پاک امریکہ تعلقات میں بہتری کیلئے امریکی حکومت کے اعلی حکام سے ملیں گے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری انیس جنوری کو ہونے والی لاہور فیصل آباد ریلی کے بعد امریکہ روانہ ہوں گے جبکہ آصف علی زرداری کراچی سے دبئی روانہ ہو گئے ہیں۔

وہ سترہ یا اٹھارہ جنوری کو امریکہ جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سابق صدر پاکستان نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق، بلاول بھٹو کی پچیس جنوری کو امریکہ روانگی کا امکان ہے۔ بلاول بھٹو کی امریکی حکام کے ساتھ ملاقاتیں طے کروا دی گئی ہیں۔ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو امریکہ کی نئی اور پرانی انتظامیہ کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ امریکی سینیٹرز، کانگریس کے نمائندوں اور دیگر امریکی حکام سے ملیں گے۔بلاول بھٹو کی ملاقاتوں کا ایجنڈا پاک امریکہ تعلقات میں بہتری لانا ہو گا۔ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی امریکی حکام سے الگ الگ ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ دونوں رہنماں کی ایک ایک ہفتے کی مصروفیات امریکہ میں طے کر دی گئی ہیں۔