وزیراعظم کے وکیل کے دلائل غیر متعلقہ تھے ،ْفواد چوہدری

پیر 16 جنوری 2017 13:26

وزیراعظم کے وکیل کے دلائل غیر متعلقہ تھے ،ْفواد چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے وکیل مخدوم علی خان کے دلائل غیر متعلقہ تھے اور ان کی صرف ایک ہی کوشش ہے کہ سپریم کورٹ کو سچائی کا پتہ نہ چلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مخدوم علی خان کے دلائل کا دوسرا دن تھا اور ان کی صرف ایک ہی کوشش رہی ہے کہ سپریم کورٹ کو سچائی کا پتہ ہی نہ چلے۔

مخدوم علی خان کتابیں پڑھ پڑھ کر سناتے رہے۔ انہوں نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا سارا مقدمہ پڑھ کر سنایا اور دوہری شہریت سے متعلق تمام مقدمے پڑھ کر سنائے ،ْ بہتر یہ تھا کہ وہ نواز شریف سے متعلق بھی کیس پڑھ کر سناتے جب انہوں نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مخدوم علی خان جب کتابیں پڑھ پڑھ کر سنا رہے تھے تو عدالت میں بیٹھے تمام لوگ سو رہے تھے اور اگر عدالت میں بیٹھے لوگوں کو جگانا ہے تو انہیں ویڈیو گیمز ہی دیدیں تاکہ جب تک مخدوم علی خان کے دلائل جاری رہیں تو انہیں نیند نہ آئے۔

ان کا موقف صرف ایک لائن کا ہے کہ سپریم کورٹ یہ مقدمہ نہ سنے کیونکہ سپریم کورٹ کے اختیارات محدود ہیں ۔پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ مخدوم علی خان نے علامہ اقبال کا حوالہ بھی دیا، میں ان سے یہ کہوں گا کہ علامہ اقبال کا حوالے دے کر انہیں قبر میں تکلیف مت پہنچائیں۔ اب تو برطانوی نشریاتی ادارے نے بھی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہونا چاہئے اور نیا وزیراعظم منتخب کرنا چاہئے اور نواز شریف اور ان کے خاندان سے پوچھنا چاہئے کہ وہ آئی سی آئی جے اور برطانوی نشریاتی ادارے کو عدالت میں کیوں نہیں لے کر جا رہے۔

متعلقہ عنوان :