Live Updates

بی بی سی کی سٹوری میں غلط تاثر دینے کی کوشش کی گئی ،ْجلد فیصلہ کریں گے کیا کرنا ہے ،ْ دانیال عزیز

ہمارے وکیل نے آرٹیکل 62اور 63کے مقدمات عدالت کے سامنے رکھے ،ْمریم نواز کے وکیل عدالت میں آکر حقائق بتائیں گے ،ْمیڈیا سے گفتگو مریم نواز کا دامن صاف ہے جو عدالت میں ثابت ہو جائے گا مگر عمران خان صاحب آپ کو جوا ب دینا پڑیگا ،ْمائزہ حمید

پیر 16 جنوری 2017 13:26

بی بی سی کی سٹوری میں غلط تاثر دینے کی کوشش کی گئی ،ْجلد فیصلہ کریں گے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ بی بی سی کی کہانی میں غلط تاثر دینے کی کوشش کی گئی جس پر جلد فیصلہ کریں گے کہ آگے کیا کرنا ہے ۔پاناما کیس کی سماعت میں وقفے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی بی سی نے کہانی میں غلط تاثر دینے کی کوشش کی اور نیلسن و نیسکول کے بارے میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا تاہم اس پر جلد فیصلہ کریں گے کہ کیا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے وکیل نے آرٹیکل 62اور 63کے مقدمات عدالت کے سامنے رکھے ۔ مریم نواز کے وکیل عدالت میں آکر حقائق بتائیں گے ،ْوزیر اعظم نے آپنے آپ کو اور بچوں کو عدالت میں پیش کر دیا ۔کیا انصاف وہ ہے جو چوہے بلوں میں گھس رہے ہیں اور سینے بٹیروں جنتے ہو گئے ہیں یا وہ ہیں جنہوں نے پہلے دن کہا احتساب کیلئے پیش ہونے کا کہہ کر خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیا ۔

(جاری ہے)

دانیا ل عزیز نے کہا کہ انکا عوام کے سامنے ایک چہرہ اور عدالت کے سامنے دوسرا چہرہ ہے ،ْ عوام کو ایک بھیس دکھاتے ہیں اور عدالت میں بھیس بدل کر آتے ہیں کہ آپ کیس نہیں سن سکتے ۔’’عمرا ن خان کے پیش کیے گئے ثبوت غیر معیاری ہیں‘‘پی ٹی آئی کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے ۔انہوںنے کہاکہ سینہ تان کر اپنی تفتیش کا کہنے والے اب گھبرا رہے ہیں . عمران خان اور ساتھی عدالت سے راہ فرار کی کوشش کر رہے ہیں ۔

اس موقع پر مائزہ حمید نے کہا کہ لندن فلیٹس اور بنی گالہ کی جائیداد کی بات کی جائے تو عمران خان کہتے ہیں کہ کرکٹ اور کائونٹی سے پیسے کما کر خریدے مگر ان کے پاس اتنے پیسے کہاں سے آگے کہ اتنی پراپرٹی بن گئی انہوں نے کہا کہ عمران خان نوازشریف پر کیس چلا کر یہ چاہتے ہیں کہ سب چھپا لیس گے مگر اب کچھ بھی چھپنے والا نہیں ہے ۔مریم نواز کا دامن صاف ہے جو عدالت میں ثابت ہو جائے گا مگر عمران خان صاحب آپ کو جوا ب دینا پڑیگا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :