ْ آصف علی زر داری کل امریکہ روانہ ہونگے ،ْ ٹرمپ کی تقریب حلف برادری میں شرکت کا امکان

دو فروری کو امریکی صدر باراک اوباما کے لنچ میں شرکت کریں گے

پیر 16 جنوری 2017 13:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری 3 روز تک دبئی میں قیام کر نے کے بعدکل 17جنوری کو امریکہ روانہ ہو جائیں گے، امکان ہے کہ آصف علی زرداری20 جنوری کو امریکا میں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے جبکہ دو فروری کو امریکی صدر باراک اوباما کے لنچ میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 19جنوری کو پیپلز پارٹی کے تحت ہونے والی لاہور فیصل آباد ریلی کی قیادت کے بعد اپنے شیڈول کے مطابق امریکا روانہ ہوں گے، پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی امریکی حکام کے ساتھ ملاقاتیں طے ہو گئیں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری امریکا کی نئی اور پرانی انتظامیہ کے اہم حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔