لاہور ہائی کورٹ نے فارما سیوٹیکل کمپنیوں پر ڈرگ ایکٹ کے تحت کارروائی کے خلاف دائر درخواست پر حکومت سے جواب طلب کرلیا

پیر 16 جنوری 2017 13:19

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) لاہور ہائی کورٹ نے فارما سیوٹیکل کمپنیوں پر ڈرگ ایکٹ کے تحت کارروائی کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت سے 3 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا_لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے پاکستان فارماسیوٹیکل ایسوسی ایشن کی درخواست پرسماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے موقع پر درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ڈرگ انسپکٹر غیرقانونی طور پر ادویہ ساز کمپنیوں پر چھاپے مار رہے ہیں پنجاب حکومت کو ڈرگ ایکٹ کے تحت کارروائیوں کا اختیار نہیں، جبکہ ادویات کی انسپکشن کیلئے بنائی گئی ٹاسک فورس کو قانونی تحفظ حاصل نہیں ہے۔

درخواست گذار کے مطابق ڈرگ ایکٹ وفاق کا قانون ہے،اس کے تحت پنجاب میں کارروائیاں غیرقانونی ہیں لہٰذا استدعا ہے کہ ڈرگ ایکٹ کے تحت فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے خلاف کارروائیاں روکنے کا حکم دیاجائے۔

متعلقہ عنوان :